میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میرے پاس ۴ پلاٹ ہیں، جن میں سے ایک میں نے اپنا مکان بنانے کی غرض سے اور باقی تین بیچنے کی غرض سے رکھے ہیں، تین میں سے ۲ کا قبضہ مجھے نہیں ملا، مجھے ان میں سے کن پر زکوۃدینی ہوگی؟
ذاتی اغراض کیلئے جو پلاٹ خریدے گئے ہیں ان پر زکوۃ لازم نہیں اور عین خریدتے وقت بیچنے کی نیت سے جو پلاٹ خریدے گئے ہیں ان پر زکوۃ واجب ہے مگر ان میں سے جن دو پلاٹوں پر ابھی قبضہ نہیں ہوا، ان میں قبضہ سے قبل زکوۃ لازم نہیں صرف ایک پلاٹ پر زکوۃ واجب ہے۔