زکوۃ و نصاب زکوۃ

کیا عورتوں کے استعمال کے زیورات پر زکوۃ لازم ہوگی ؟

فتوی نمبر :
11652
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

کیا عورتوں کے استعمال کے زیورات پر زکوۃ لازم ہوگی ؟

آپ بتا دیں کہ ’’سونا‘‘ جو پہنا جاتا ہو ،یا نہ پہنا جاتا ہو، کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟ اور احادیث کیا ہے ؟ مجھے اس کا باب نمبر بھی چاہیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی کی ملکیت میں سونا ہو، اور وہ مقدار نصاب کے برابر یا اس سے زائد ہو، خواہ وہ روز مرہ کے استعمال کا ہو یا نہ ہو ،بہر دو صورت اس پر زکوٰۃ لازم ہے۔ جس کی ادائیگی ضروری ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى الهداية: وفى تبر الذهب والفضة وحليهما واواني هما الزكوة اھ (۱/ ۱۹۵)
وفي البدائع: وأما صفة نصاب الذهب فنقول لا یعتبر في نصاب الذهب أيضا صفة زائدة على كونه ذهبا فتجب الزكوة في المضروب والتبر والمصروغ والحلي اھ (۲/ ۱۸) والله سبحانه تعالى اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
منظور الہی نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11652کی تصدیق کریں
0     788
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات