زکوۃ و نصاب زکوۃ

اولاد کو دئےجانے والے سونے پر زکوۃ کس پر لازم ہے

فتوی نمبر :
13560
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

اولاد کو دئےجانے والے سونے پر زکوۃ کس پر لازم ہے

A person has distributed all the gold among his 4 children (2 adult & 2 minor) but each of them gets less then 7.5 tola. The person also has 6 tola gold and a flat(which gives Rs. 10000 per month rent but all the rental income is spent on his children's education) they are now living in a house given by one of their relatives who used to lives abroad and they don't charged any rent from him(given the house for maintenance purpose) the question is whether the zakaat becomes due on him?

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنے بچوں ميں سے ہرايك كو مذكورمقدار سونا دے كر اس پر اسے مالكانہ قبضہ اورتصرف كا حق ديديا ہو تب تو اتنى مقدار اس كى ملكيت سے نكل چكى ہے اورسائل پر اسكى زكوہ بهى نہيں ، البتہ بڑے اوربالغ بيٹوں كى ملكيت ميں اپنى روزمرہ كى حاجات اصليہ سے زائد كچه نقدى يا ديگر اموال زكويہ ہوں تواس صورت ميں مجموعى مقدار بلاشبہ نصاب زكوہ بن جائے گى اس لئے ان پر زكوہ بهى لازم ہوگى ورنہ نہيں ، جبكہ نابالغ پر كوئى زكوہ نہيں ، البتہ كرايہ كى مد ميں جو رقم سائل كو مل رہى ہے سال گزرنے كے بعد اگر اس ميں سے كچه بچى ہوئى بهى ہو خواہ سودوسو روپے ہى كيوں نہ ہو تومذكورسونے كيساته مقدارنصاب ہونے كى وجہ سے سائل پر زكوہ واجب ہوگى

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 13560کی تصدیق کریں
0     1082
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات