زکوۃ و نصاب زکوۃ

پلاٹ فروخت کرنے کے بعد اس پر گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
17186
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

پلاٹ فروخت کرنے کے بعد اس پر گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ دینے کا حکم

گزارش ہے کہ میں نے ایک پلاٹ 1،9،2004 میں دو لاکھ پے خریدا اور 31،8،2012 کو چھ لاکھ میں فروخت کردیا، براہ مہربانی حساب لگا کر بتادیں کہ گزشتہ آٹھ سال کی زکوٰۃ کتنی بنتی ہے؟ جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے مذکور پلاٹ اگر محض انویسٹ منٹ کے لیے خریدا ہو، تب تو کسی بھی اسٹیٹ ایجنسی سے اس کی ہر سال کی قیمت معلوم کر کے زکوٰۃ کا حساب کرے یا مجموعی مالیت سے ترتیب وار گزشتہ تمام سالوں کی زکوٰۃ نکالے، پہلے سال کی زکوٰۃ نکالنے کے بعد جو رقم بچے اس سے اگلے سال کی اور اس کے بعد جو بچے اس سے تیسرے سال کی اور اسی طرح گزشتہ سالوں کا حساب لگا کر زکوٰۃ دینا لازم ہے، اور اگراپنی رہائش کے لیے خریدا ہو، تو ا صورت میں اس کی مالیت پر گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ لازم نہیں، البتہ فروخت کرنے کے بعد ادائیگی زکوٰۃ کے وقت تک اس کی قیمت پڑی ہو تو اسے بھی دیگر اموال زکوٰۃ میں شامل کر کے کل مجموعہ کی زکوٰۃ نکالنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: وبيان ذلك أنه إذا كان لرجل مائتا درهم أو عشرين مثقال ذهب فلم يؤد زكاته سنتين يزكي السنة الأولى، وليس عليه للسنة الثانية شيء عند أصحابنا الثلاثة. الخ (2/7)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 17186کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات