زکوۃ و نصاب زکوۃ

حج کے لئے رکھی گئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم

فتوی نمبر :
3105
| تاریخ :
2007-05-26
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

حج کے لئے رکھی گئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم

میرے بڑے بھائی صاحب نے خود میاں بیوی اور ماں باپ کے لئے پلاٹ فروخت کر کےگورنمنٹ حج کے لئے اپلائی کیا ہوا ہے ، جو کہ ویٹنگ لسٹ میں ہے ، اس کے علاوہ حج کے دیگر اخراجات ( قربانی وغیرہ) کے لئے بھی کچھ رقم رکھی ہوئی ہے ، سوال یہ پوچھنا ہے کہ ان رقوم پر زکوٰۃ واجب الأدا ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو صرف گورنمنٹ حج کے لئے ادا شدہ رقم پر ہے ،یا صرف حج کے دیگر اخراجات کے لئے رکھی گئی رقم پر ،یا دونوں رقوم پر؟ والدہ اور والد صاحب ، صاحبِ نصاب ہیں ، والدین اور اہلیہ کے حج سے متعلق گورنمنٹ میں ادا شدہ اور خرچ کے لئے رکھی گئی رقم پر زکوٰۃ کی کیا کیفیت ہو گی ؟ اور آیا ان دوسری رقوم پر زکوٰۃ واجب الأدا ہو گی یا نہیں ؟ اگر ہو گی تو کس پر اور کونسی رقم پر واجب الأدا ہو گی ؟ برائے مہربانی جلد جواب عنایت فرماد یجیے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکور افراد کے حج کا داخلہ منظور ہو جائے تو زکوٰۃ کی تاریخ میں اسکی رقم پر زکوۃ لازم نہیں ، البتہ حج پر جا نے میں اگر وقت ہو تو بقیہ اخراجات کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة لازم ہے، چاہے اپنے لئے رکھی ہو یا دوسروں کے لئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ تحت : (قوله: وفارغ عن حاجته الأصلية) أشار إلى أنه معطوف على قوله عن دين (الی قوله )على ما إذا أمسكه لينفق منه كل ما يحتاجه فحال الحول، وقد بقي معه منه نصاب فإنه يزكي ذلك الباقي، وإن كان قصده الإنفاق منه أیضاً في المستقبل لعدم استحقاق صرفه إلى حوائجه الأصلية وقت حولان الحول، اھ (2/262)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3105کی تصدیق کریں
0     598
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات