زکوۃ و نصاب زکوۃ

مرحوم کے لئے کونسا صدقہ کیا جائے؟

فتوی نمبر :
32951
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

مرحوم کے لئے کونسا صدقہ کیا جائے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے والد گردوں کی خرابی کی وجہ سے تقریباً ایک سال تک ڈیلائسس کرانے کے بعد 24،12،2017 کو فوت ہوگئے، جبکہ میں خود بھی اسی مرض میں مبتلا ہوں، اور روز بروز مرض میں اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے، میں اپنے مرحوم والد اور اپنے لئے صدقہ کرنا چاہتا ہوں۔
براہ مہربانی مجھے بتایا جائے کہ میں سب سے افضل واحسن صدقہ کیا کروں؟مطلب بکرا دوں یا نقد رقم دوں یا زیر تعمیر مسجد میں خرچ کروں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صدقہ جاریہ کے لیے ایسے کام کا انتخاب کرنا بہتر ہے ، جس کی ضرورت بھی ہو، اور اس کافائدہ زیادہ ہونے کے ساتھ دیر پا بھی ہو، اس کے لیے سائل کو چاہیے کہ کسی مسجد یامدرسے کی تعمیر میں حصہ لے یا رفاعی کاموں جیسے ہسپتال کنواں وغیرہ بنانے میں حصہ لے تاکہ سائل اور اس کے والد کو اس کا اجر اور ثواب ملتا رہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَقُتَيْبَةُ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ، وَابْنُ حُجْرٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ هُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثَةٍ: إِلَّا مِنْ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ، أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ، أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ ( 3/1255 رقم الحدیث 1631)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظہورعلی شاہ امیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 32951کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات