زکوۃ و نصاب زکوۃ

پیشگی زکوٰۃ کی ادائیگی کے بعد کیا سال پورا ہونے پر دوبارہ زکوٰۃ لازم ہوگی؟

فتوی نمبر :
34682
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

پیشگی زکوٰۃ کی ادائیگی کے بعد کیا سال پورا ہونے پر دوبارہ زکوٰۃ لازم ہوگی؟

میں نے دو سال پہلے بیس فیصد ادائیگی کے ذریعے پلاٹوں میں سرمایہ کاری کی تھی ، میں نے پیشگی دو سالوں کی زکوٰۃ ادا کردی، ا س سال کے دوران مکمل ادائیگی کئے بغیر پلاٹوں کی فائل بیچ دی، اور اپنی پیشگی ادا کی گئی سرمایہ کاری پر منافع حاصل کیا، میرا سوال یہ ہے کہ مجھے حاصل شدہ منافع پر گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ ہوگی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حاصل شدہ اس نفع پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ تو لازم نہیں ، البتہ اگر یہ رقم سائل کے پاس محفوظ رہی ہو، تو آئیندہ سال کی تاریخ آنے پر اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: ومنها الملك التام وهو ما اجتمع فيه الملك واليد وأما إذا وجد الملك دون اليد كالصداق قبل القبض أو وجد اليد دون الملك كملك المكاتب والمديون لا تجب فيه الزكاة كذا في السراج الوهاج الخ (1/172)۔
وفیھا ایضاً: (ومنها حولان الحول على المال) العبرة في الزكاة للحول القمري كذا في القنية،الخ (1/175)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34682کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات