زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوۃ کی رقم سے ڈسپینسری چلانے اور اس کا فرنیچر خریدنے کاحکم

فتوی نمبر :
3667
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوۃ کی رقم سے ڈسپینسری چلانے اور اس کا فرنیچر خریدنے کاحکم

محترم مفتی صاحب! السلام علیكم
میرا سوال زکوٰۃ کے متعلق ہے، کیا کہتے ہیں علماء دین کہ کیا ہم زکوٰۃ کی رقم سے ڈسپینسری کو چلا سکتے ہیں؟ کیا زکوٰۃ کی رقم سے اس ڈسپینسری کا فرنیچر اور دیگر اشیاء جو اس میں استعمال ہوں گی خرید سکتے ہیں؟ اس میں چیک اپ اور تمام لوگوں کا مفت علاج ہوگا۔ مہربانی فرماکر اس کا جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور طریقہ پر کسی تعمیر اور اس کے فرنیچر کے لیے زکوٰۃیا دیگر صدقات واجبہ کا خرچ کرنا شرعا جائز نہیں اس سے احتراز اور تعمیر وغیرہ کے سلسلے میں محض صدقات نافلہ اور عطیات کی رقوم خرچ کرنے کی ضرورت ہے پھر زکوٰۃ وغیرہ کی رقوم سے بجائے تعمیری اخراجات بجا لانے کے اگر مستحقین کی محض مالی معاونت یا علاج و معالجہ کے اخراجات اُنہیں دے دیے جائیں تو یہ طریقہ بلا شبہ جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

و في الدر المختار: ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد و) لا إلى (كفن ميت وقضاء دينه) اھ (2/ 344)
وفى حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: نحو مسجد) كبناء القناطر والسقايات وإصلاح الطرقات وكري الأنهار والحج والجهاد وكل ما لا تمليك فيه زيلعي اھ (2/ 344) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبیب الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 3667کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات