زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوٰۃ کی رقم سے اسکول کے غریب بچوں کو یونیفارم ، کتب کاپیاں وغیرہ لے کر دینے کاحکم

فتوی نمبر :
37216
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوٰۃ کی رقم سے اسکول کے غریب بچوں کو یونیفارم ، کتب کاپیاں وغیرہ لے کر دینے کاحکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا زکوٰۃ کی رقم سے اسکول کے انتہائی غریب بچوں کو یونیفارم ، کتب کاپیاں وغیرہ لے کے دے سکتے ہیں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اسکول کے سمجھدار غریب بچوں کو زکوٰۃ کی رقم سے یونیفارم کتابیں، کاپیاں وغیرہ خرید کر دینا جائز ہے، اور اس سے شرعاً زکوٰۃ ادا ہو جائے گی، بشرطیکہ یہ چیزیں انہیں ملکیت کے طور پر دی جائیں، بعد میں ان سے واپس نہ کی جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: ولا يخرج عن العهدة بالعزل بل بالأداء للفقراء الخ (2/270)۔
و فی بدائع الصنائع: فإن الزكاة تمليك المال من الفقير، والمنتفع بها هو الفقير فكانت حق الفقير والصبا لا يمنع حقوق العباد على ما بينا. الخ (2/5)۔
و فیہ ایضاً: وأما الذي يرجع إلى المؤدي فمنها أن يكون مالا متقوما على الإطلاق سواء كان منصوصا عليه أو لا من جنس المال الذي وجبت فيه الزكاة أو من غير جنسه. الخ (2/41)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37216کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات