زکوۃ و نصاب زکوۃ

تیرہ تولہ سونے کی گزشتہ بیس سالوں کی زکوٰۃ کا حکم

فتوی نمبر :
37328
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

تیرہ تولہ سونے کی گزشتہ بیس سالوں کی زکوٰۃ کا حکم

میری امی کے پاس تیرہ تولہ سونا ہے، جس کی زکوٰۃ پچھلے بیس سال سے ادا نہیں کی گئی ہے، تو اس کی ادا ئیگی کا کیا طریقہ ہوگا؟
مستقبل قریب میں ان کو مال کی ضرورت پڑنے والی ہے بچوں کی پڑھائی اور شادیوں میں تو کیا وہ سونا بیٹیوں میں تقسیم کر سکتی ہیں؟ یا وہ زکوٰۃ اپنے بچوں کی فیس میں دے سکتی ہیں یا پچھلی زکوٰۃ ان پر دینا لازم ہے ہر حال میں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی والدہ نے جو پچھلے بیس سال سے مذکور تیرہ تولہ سونے کی زکوٰۃ ادا نہیں کی ہے، تو اس پر پچھلے سالوں کی زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ مذکور سونے کی موجودہ قیمت فروخت معلوم کر کے اس میں سے پہلے سال کی زکوٰۃ ادا کی جائے، اس کے بعد جو مالیت بچے اس میں سے دوسرے سال پھر اس طرح تمام سالوں کی زکوٰۃ ادا کی جائے۔
مذکور سونے کی زکوٰۃ نکالنے کے بعد وہ اس سونے کو اپنی بیٹیوں میں تقسیم کرسکتی ہیں، مگر وہ اپنی زکوٰۃ اپنی اولاد پوتے پوتیوں کو یا ان پیسوں میں سے فیس نہیں دے سکتی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (وجاز دفع القيمة في زكاة وعشر وخراج وفطرة ونذر وكفارة غير الإعتاق) وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا يوم الأداء. وفي السوائم يوم الأداء إجماعا، وهو الأصح، الخ (2/286)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قوله كزكاة) فلو كان له نصاب حال عليه حولان ولم يزكه فيهما لا زكاة عليه في الحول الثاني، وكذا لو استهلك النصاب بعد الحول ثم استفاد نصابا آخر وحال عليه الحول لا زكاة في المستفاد لاشتغال خمسة منه بدين المستهلك؛الخ (2/260)۔
کما فی الھندیة: أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي، ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله - تعالى - هذا في الشرع كذا في التبيين الخ (1/170)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37328کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات