میرا سوال یہ ہے کہ میرے پاس کچھ اماؤنٹ بینک میں جمع ہے، جس سے میری گزر اوقات ہوتی ہے، کیا ا س میں جمع شدہ رقم پر بھی زکوٰۃ دینی ہے؟
مذکورہ رقم اگر بقدر نصاب ہے، یا دیگر اموال نصاب میں شامل ہو کر بقدر نصاب بنتی ہو، تو سائلہ پر اس کی سالانہ زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہوگی۔