میرے پاس ۲۰ تولا سونا موجود ہے جس پہ ۱ سال کا عرصہ گزر چکا ہے ،کچھ کمیٹیاں چل رہی ہیں جن کی کل مالیت ۳۰ لاکھ ہے جس میں سے 8 لاکھ میں دے چکا ہوں ، اور باقی ۲۲ لاکھ فروری ۲۰۲۴ تک دینی ہیں ، اس کے علاوہ میرے پاس کچھ مال نہیں ہے۔
براہ کرم آگاہ فرمایَے کہ کتنے سونے پر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟
جزاک اللہ
صورت مسئولہ میں مذکورنصاب پر سال پوراہونے کی صورت میں ادائیگی زکوۃ کےوقت سائل کے پاس جو سونا، کیش رقم یا دیگراموال زکوۃ موجود ہو، اسی طرح جورقم بطورکمیٹی سائل اداکرچکاہو، اس مجموعی مالیت کا ڈھائی فیصد رقم بطورزکوۃ اداکرنالازم اور ضروری ہے۔