زکوۃ و نصاب زکوۃ

گفٹ میں ملی زمین پر زکوۃ کا حکم

فتوی نمبر :
63090
| تاریخ :
2023-03-21
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

گفٹ میں ملی زمین پر زکوۃ کا حکم

میرے والد صاحب نے میرے نام زمین کی تھی، والد صاحب کی وفات ہو گئی ہے اب اس زمین کو فروخت کر کے رقم کاروبار کیلئے استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔ زمین کی زکوٰۃ کی جو رقم بنتی ہے وہ زمین کا کچھ حصہ فروخت کر کے ادا ہو سکتی ہے۔ تو زکوٰۃ ادا کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب تک مذکور زمین فروخت نہ ہواس وقت تک مذکور زمین یا اس کی مالیت وغیرہ پر زکوۃ لازم نہیں ۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 63090کی تصدیق کریں
0     617
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات