زکوۃ و نصاب زکوۃ

دو تولے سونے پر زکوٰۃ کا حکم

فتوی نمبر :
63691
| تاریخ :
2023-04-10
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

دو تولے سونے پر زکوٰۃ کا حکم

میرے پاس 2 تولہ سونا ہے , تو کیا آج کے سونے کے ریٹ کے حساب سے میری زکوۃ بنتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے پاس مذکور دو تولہ سونے کے ساتھ اگر چاندی کی کوئی انگوٹھی وغیرہ یا کوئی مالِ تجارت یا کوئی معمولی نقد رقم (دس بیس روپے) بھی موجود ہو , تو اس کو مذکور سونے کے ساتھ ملانے سے دونوں کی مجموعی رقم ساڑھے باون تولہ چاندی کو پہنچ جائے تو اس پر زکوۃ لازم ہوگی -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 63691کی تصدیق کریں
0     737
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات