زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوۃ کی ادائیگی کا طریقہ کار

فتوی نمبر :
70750
| تاریخ :
2024-02-07
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوۃ کی ادائیگی کا طریقہ کار

میں زکوۃ ادا کرنا چاہتا ہوں ، پوچھنا یہ تھا کہ اس سال نصاب کتنا ہے چاندی کا اور سونے کا ؟میرے پاس 8.5 تولہ سونا ہے اور نقدی 162000 ہے ،جبکہ میرے اوپر 20000 کا قرض ہے ،تو مجھے کتنی زکوۃ دینی پڑیگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زکوۃ کی تاریخ میں سائل کی ملکیت میں موجود سونے کی جو مالیت ہوگی اسکے ساتھ نقدی کو ملا کر مجموعی مالیت سے قرضہ جات منہا کرنے کے بعد بقیہ رقم میں سائل کے ذمہ ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوۃ کی ادائیگی لازم اور ضروری ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (نصاب الذھب عشرون مثقالا والفضۃ مائتا درھم کل عشرۃ)دراھم الخ (ج 2 ص 295 ط: سعید)۔
وفیہ ایضا :(ھی) لغۃ الطھارۃ والنماء وشرعا(تملیک)(الی قولہ)(جزء مال) خرج المنفعۃ(الی قولہ)(عینہ الشارع)وھو ربع عشر نصاب حولی الخ(ج 2 ص 257 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70750کی تصدیق کریں
0     735
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات