زکوۃ و نصاب زکوۃ

کمیٹی اور ادھار دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم

فتوی نمبر :
70852
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

کمیٹی اور ادھار دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم

(۱) زید نے کمیٹی ڈالی ہوئی ہے، جس میں وہ نصاب سے زیادہ رقم جمع کرچکا ہے جس پر سال گزرچکا ہے مگر کمیٹی ملنے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے، کیا اس رقم پر زکوٰۃ ادا کی جائے گی جو کہ فی الحال اس کے قبضے میں نہیں ہے؟
(۲) بکر نے کچھ رقم ادھار دی ہوئی ہے، جبکہ بکر اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرے گا تو کیا ادھار دی ہوئی رقم پر بھی زکوٰۃ ادا کرئے گا؟
(۳) زید کے والدین نے اپنی بیٹی (زید کی بہن) کیلئے جہیز جمع کیا ہوا ہے، (زیورات، کپڑے، برتن وغیرہ جو کہ ابھی زیر استعمال نہیں ہے)۔ کیا اس تمام جہیز کے سامان پر زکوٰۃ ادا کی جائے گی یا صرف زیورات پر؟ اور اس کی زکوٰۃ کون ادا کرے گا؟ کیوں کہ یہ تمام سامان زید اور اس کے بھائیوں کی رقم سے خریدا گیا ہے، اسی طرح کیا اس سامان پر قربانی کی جائے گی؟ اور یہ قربانی کس کے ذمہ ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جواب: (۱،۲) مذکور دونوں قسم کی رقمیں زید کی ملک ہیں اس لئے نصاب کا سال پورا ہونے پر ان دونوں پر بھی زکوٰۃ لازم ہوگی البتہ اس کی ادائیگی فوراً لازم نہیں بلکہ اس رقم میں سے جیسے ہی بقدر نصاب پر قبضہ ہوجائے گا تو اس کی زکوٰۃ نکالنا بھی لازم ہوجائے گی اگر زید ان دونوں قسم کی رقموں کی زکوٰۃ ابھی ادا کردے تو یہ بھی بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
(۳) اگر یہ سازو سامان خریدنے کے بعد مذکور بہن کے قبضہ میں بھی دے دیا ہو تو اس صورت میں کسی پر بھی اس کی زکوٰۃ نہیں البتہ اس کے زیورات اگر صرف سونے کے ہوں اور ان کا وزن ساڑھے سات تولہ یا اس سے زائد ہو اور اس کے علاوہ اگرچہ نقدی وغیرہ کچھ بھی نہ ہو تب بھی اس پر صرف سونے کی زکوٰۃ لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

وقال الصاحبان: الدیون كلها سواء وكلها قویه تجب الزكوٰة فیها قبل القبض (إلی قوله) لان تلك الدیون ما عدا الدیه ملك لصاحبها لا یطالب بالاداء للحال وانما عند القبض. (ج۲، ص۷۶۹: الفقه الاسلامی)
تجب فی كل مائتی درهم خمسة دراهم فی كل عشرین مثقال ذهب نصف مثقال مضروبًا كان او لم یكن مصوغا او غیر مصوغ حلیا كان للرجال او للنساء تبرا كان او سبیكة كذا فی الخلاصة. (هندیه: ج۱، ص۱۷۸) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 70852کی تصدیق کریں
0     1598
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات