زکوۃ و نصاب زکوۃ

مشینری پر زکوٰۃ کا حکم

فتوی نمبر :
71181
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

مشینری پر زکوٰۃ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں ایک خاص پلانٹ کے ذریعے سے بڑےپتھروں کو کرش کیا جاتا ہے وہ پلانٹ مثل چھوٹی چکی آٹا کی طرح ہے اس پر بڑا پتھر بھی خرید کر ڈالا جاتا ہے اور کرش پلانٹ سے گزار کر چھوٹا کرکے بیچا جاتا ہے معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ جو پلانٹ ہے اس کی مالیت پر زکوٰۃ ہوگی یا اس سے حاصل شدہ نفع پر ہوگی یہ پلانٹ اسباب تجارت کے طور پر مستعمل ہے۔
(۲) گاڑی، ٹرک مزید مشینری پر زکوٰۃ ہوگی یا اس کی آمدنی پر زکوٰۃ ہوگی؟ یہ تمام چیزں بھی اسباب کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں، جواب بالصواب عنایت فرماکر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱،۲) سوال میں ذکر کردہ تمام اشیاء کی مالیت پر زکوٰۃ واجب نہیں، البتہ ان سے جو آمدنی حاصل ہوتی ہے وہ اگر بقدر نصاب اور قرض سے فارغ ہو اور اس پر سال (قمری) بھی گزر جائے تو اس صورت میں اس آمدنی پر زکوٰۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر: فلا زکوٰة علی مکاتب ومدیون للعبد بقدر دینہ (إلٰی ان قال) وأثاث المنزل ودور السکنٰی ونحوھا وکذالک آلات المحترفین إلّا ما بقی اثر عینہ. الخ (ج۲، ص۲۶۵) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 71181کی تصدیق کریں
0     927
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات