زکوۃ و نصاب زکوۃ

نابالغ بچی کےزیور پر زکوٰۃ کا حکم

فتوی نمبر :
71182
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

نابالغ بچی کےزیور پر زکوٰۃ کا حکم

مفتی صاحب میری ایک سات سالہ بیٹی ہے اسے میرے بھائی (بچی کے ماموں) نے آٹھ تولے سونے کے زیورات کا ایک سیٹ دیا تھا جو اب میرے پاس موجود ہے اور اس پر تین سال گزرچکے ہیں پوچھنا یہ ہے کہ اس کی زکوٰۃ دینا ہم پر لازم ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر یہ زیورات بچی کو ہی مالک بناکر دیئے گئے ہوں تو بچی کے بلوغ سے قبل اس پر زکوٰۃ واجب نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامیة: (قولہ عقل وبلوغ) فلا تجب علی مجنون وصبی لأنھا عبادة محضة ویسام مخاطبین بھا. اھ (ج۲، ص۲۵۸) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71182کی تصدیق کریں
0     845
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات