زکوۃ و نصاب زکوۃ

مدرسے میں نابالغ طلباء کو زکوٰۃ دینا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
71276
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

مدرسے میں نابالغ طلباء کو زکوٰۃ دینا جائز ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیانِ عظام بیچ اس مسئلہ کے (۱) ایک صاحب فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ مدرسہ میں پڑھنے والے نابالغ بچوں پر نہیں لگتی کیونکہ زکوٰۃ کیلئے قبولیت شرط ہے اور یہاں پر وہ شرط معدوم ہے لہٰذا اس طرح زکاۃ دینا صحیح نہیں؟
(۲) اور دوسری صورت یہ بیان کرتے ہیں کہ جتنے مسافر طلبہ کرام مدرسے میں زیر تعلیم ہیں کیا ان کے والدین کو یہ بات معلوم ہے کہ بچوں پر زکوٰۃ کے مد میں سے خرچ کیا جارہا ہے یا آپ نے صرف طلبہ کو یہ بات کہی ہے کہ یہ خرچ زکوٰۃ کی مد میں سے ہے آیا اس کا بتادینا ضروری ہے یا نہیں؟ حدیث کی روشنی میں مدلل ومفصل بحوالہ کتب جواب عنایت فرمادیں۔ جزاکم اللہ فی الدارین

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جس مدرسہ کا منتظم طلبہ کی طرف سے وکیل ہو تو اس کا قبضہ طلبہ کا ہی قبضہ شمار ہوتا ہے تاہم شروع داخلہ کے وقت عاقل و بالغ مستحق طلبہ سے خود ان کی مرضی سے اور نابالغ طلبہ کے سرپرستوں سے جو مستحق زکوٰۃ بھی ہوں انتظامیہ کے حق میں وکالت کی صراحت بھی کروالی جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے اور پھر بصورتِ ممکن زکوٰۃ اور دیگر صدقات واجبہ جیسی مدات کی رقوم انہیں مصارف میں خرچ کرنے کا اہتمام کرنا چاہئے۔ واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی سیف اللہ جمیل رحمہ اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71276کی تصدیق کریں
2     1089
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات