کرایہ پر مکان دیں تو کرایہ دار ایڈوانس دیتا ہے، جب وہ مکان خالی کرتا ہے، توایڈوانس کی رقم واپس کرنی ہوتی ہے، کیا اس ایڈوانس پر مکان مالک کو زکوۃ دینی ہوگی؟
کرایہ دار کی طرف سے مالک مکان کو جو ایڈوانس رقم دی جاتی ہے وہ اگر پیشگی (ایڈوانس) کرایہ کے طور پر نہ ہو بلکہ کرایہ داری کی مدت ختم ہونے کے بعد کرایہ دار کو واپس کی جاتی ہو تو ایسی صورت میں مالکِ مکان پر اس رقم کی زکوۃ لازم نہ ہوگی۔
کما فی الھندیۃ: (ومنھا الملک التام) وھو ما اجتمع فیہ الملک والید واما اذا وجد الملک دون الید کالصداق قبل القبض او وجد الید دون الملک کملک المکاتب والمدیون لاتجب فیہ الزکاۃ کذا فی السراج الوھاج الخ (ج1 صـ172 کتاب الزکاۃ ط: ماجدیۃ)۔