زکوۃ و نصاب زکوۃ

آدمی کب صاحب نصاب بنتا ہے؟

فتوی نمبر :
71672
| تاریخ :
2024-03-13
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

آدمی کب صاحب نصاب بنتا ہے؟

چاندی کا کون سا ریٹ تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر آپ صاحب نصاب ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زکوۃ کی ادائیگی میں "قیمت فروخت"کا اعتبار کیا جاتا ہے ، یعنی جس قیمت پر سونا چاندی مارکیٹ میں اس دن فروخت کیاجائے تو اس دن کی قیمت کا اعتبار کرتے ہوئے اپنے پاس موجود سونے ، چاندی اور مال تجارت کا حساب لگا کر قرضے وغیرہ منہا کرنے کے بعد بقدرِ نصاب ہونے کی صورت میں ڈھائی فیصد زکوۃ ادا کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار :(نصاب الذھب عشرون مثقالا والفضۃ مائتا درھم کل عشرۃ دراھم) الخ (ج2 ص295 ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71672کی تصدیق کریں
0     936
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات