زکوۃ و نصاب زکوۃ

ریٹائر منٹ پلان فنڈ(RPF)میں جمع شدہ رقم پر زکوۃ کا حکم

فتوی نمبر :
72156
| تاریخ :
2024-03-28
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

ریٹائر منٹ پلان فنڈ(RPF)میں جمع شدہ رقم پر زکوۃ کا حکم

السلام علیکم میں صاحب نصاب ہوں اور الحمدللہ ہر قمری سال زکوٰۃ کے حساب کتاب کے لیے میرے پاس موجود تمام اثاثوں/نقدی وغیرہ کا حساب ہوتا ہے۔ میرے کام کی جگہ پر، تمام ملازمین کا خود بخود ریٹائرمنٹ پلان میں اندراج ہو جاتا ہے اور اس فنڈ میں ہر پے چیک سے رقم جمع کی جاتی ہے۔ قانون کے مطابق، میں اس اکاؤنٹ سے صرف اسی وقت رقم وصول کر سکتا ہوں جب میں ریٹائر ہوجاؤں گا یا 60 سال کا ہوگا، میرا سوال اس مسئلے کے حوالے سے ہے، کہ مجھے یہ رقم شمار کرنی چاہیے جو میں اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے نکال نہیں سکتا۔زکوٰۃ کا حساب؟ جزاک اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور (Retirement Plan ) کی مد میں جمع شدہ رقم پر زکوۃ اسی وقت لازم ہوتی ہے جب وہ ملازم کے قبضے میں آجائے ،اس سے پہلے اسکی زکوۃ لازم نہیں، لہذا مذکور رقم وصول ہونے سے قبل سائل کے ذمہ اس رقم کی زکوۃ لازم نہ ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و) اعلم أن الديون عند الإمام ثلاثة: قوي، ومتوسط، وضعيف؛ (فتجب) زكاتها إذا تم نصابا وحال الحول، لكن لا فورا بل (عند قبض أربعين درهما من الدين) القوي كقرض (وبدل مال تجارة) فكلما قبض أربعين درهما يلزمه درهم (و) عند قبض (مائتين منه لغيرها) أي من بدل مال لغير تجارة وهو المتوسط كثمن سائمة وعبيد خدمة ونحوهما مما هو مشغول بحوائجه الأصلية كطعام وشراب وأملاك.ويعتبر ما مضى من الحول قبلا لقبض في الأصح، ومثله ما لو ورث دينا على رجل (و) عند قبض (مائتين مع حولان الحول بعده) أي بعد القبض (من) دين ضعيف وهو (بدل غير مال) كمهر ودية وبدل كتابة وخلع، إلا إذا كان عنده ما يضم إلى الدين الضعيف كما مر؛ ولو أبرأ رب الدين المديون بعد الحول فلا زكاة سواء كان الدين قويا أو لا خانية، وقيده في المحيط بالمعسر الخ (کتاب الزکوۃ ج2 صـ 305-306 ط: سعید)
وفیہ ایضاً: (وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك، خرج مال المكاتب الخ (کتاب الزکوۃ ج 2 صـ 259 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72156کی تصدیق کریں
0     282
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات