زکوۃ و نصاب زکوۃ

اسلامی بینک میں رکھے ہوئے رقم سے حاصل شدہ منافع پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

فتوی نمبر :
73771
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

اسلامی بینک میں رکھے ہوئے رقم سے حاصل شدہ منافع پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

میں نے میزان بینک میں انوسٹمنٹ کے حوالے سے اپنے پیسے رکھے ہوئے تھے جس پر ماہانہ منافع بینک کی طرف سے مجھے ملتا ہے، کیا اس منافع کی رقم پر زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی؟ جبکہ وہ منافع ہر مہینہ میں خرچ کرچکا ہوتا ہوں۔
اصل رقم جو بینک میں انوسٹمنٹ کیلئے جمع ہے، اس پر زکوٰۃ میں نے ادا کردی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میزان بینک میں رکھی ہوئی رقم پر حاصل ہونے والا نفع جو کہ سائل استعمال بھی کرچکا ہے اس پر زکوٰۃ لازم نہیں البتہ اصل رقم جو بینک میں رکھی ہوئی ہے اس پر سالانہ زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الھدایة: ولا بد من الحول لانہ لا بد من مدة بتحققیھا النماء وقدّرھا الشرع بالحول لقولہ ﷺ لا زکوٰة فی مال حتی یحول علیہ الحول ولانہ الممکن بہ من الاستمناء لا یشتما لہ علی الفصول المختلفہ والغالب تفاوت الاسعار فیھا فادیر الحکم علیہ. (ج۱، ص۱۸۵-۱۸۶) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالولی حماد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73771کی تصدیق کریں
2     1120
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات