السلام علیکم !
میری والدہ کی شادی 1981 میں ہوئی تھی ان کے پاس شادی کے پہلے تین سال تین تولے سونے کا زیور تھا بعد میں ڈیڑھ تولے کا زیور تھا میرے والد صاحب والدہ کو گھر کے خرچہ کے لئے رقم دیتے تھے مگر جمع پونجی والدہ کے پاس نہیں تھی ،کیا میری والدہ پر زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
صورتِ مسئولہ سائل کی والدہ کی ملکیت میں اگر فقط یہی سونے کا زیور ہو ،اس زیور کے ساتھ دیگر اموال زکوۃ ضرورت سے زائد نقدی وغیرہ نہ ہو، تو ایسی صورت میں ان پر مذکور زیور کی زکوۃ لازم نہیں۔
کما فی الدر المختار : (نصاب الذھب عشرون مثقالا والفضۃ مائتا درھم کل عشرۃ)دراھم الخ (ج 2 ص 295 ط: سعید)۔