زکوۃ و نصاب زکوۃ

ایک بار کام دینے پر ہرماہ کمیشن لینا

فتوی نمبر :
80090
| تاریخ :
2024-12-20
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

ایک بار کام دینے پر ہرماہ کمیشن لینا

السلام علیکم ! جناب !میں ایک مدرسے میں استاد ہوں ۔مجھے میرے مہتمم نے ایک ٹیوشن دی ہے اور مجھے اس ٹیوشن کی 100ڈالر فیس ملتی ہے۔پر مہتمم نے مجھے کہا ہے کہ آپ مجھےہر فیس میں سے 10 ہزار دینگے جو مدرسے میں خرچ کرونگا ۔نیز یہ بھی شرط رکھی کہ اگر آپ پیسے نہیں دینگے تو آپ سے ٹیوشن واپس لے لی جائے گی تو مجھے بتائیے کہ میرا اپنی آمدن سے مہتمم کو زبردستی پیسے دینا جائز ہوگا؟ جبکہ مدرسہ غیر رہائشی ہے ۔جزاک اللّہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگرمہتمم نے سائل کو مذکور ٹیوشن دینے سے پہلے اس سے ٹیوشن مہیا کرنے پر کمیشن لینے کا معاہدہ کیا ہو تو اس صورت میں مہتمم کیلئے سائل کو مذکور ٹیوشن مہیا کرنے پر صرف ایک بار طے شدہ کمیشن لینا جائز ہوگا۔اس کے علاوہ ہر فیس میں سے ایک مخصوس رقم بطور کمیشن دینے کا مطالبہ کرنا ناجائز اور حرام ہے جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وفي ‌الدلال والسمسار يجب أجر المثل وما تواضعوا عليه أن من كل عشرة دنانير كذا فذلك حرام عليهم الخ (كتاب الإجارة، الباب السادس عشر في مسائل الشيوع في الإجارة، ج: 4، ص: 450، ط: ماجدیہ)۔
وفی الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ: إذا اشترطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة، وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا وليس له أن يطالب بالأجرة أما في الحالة الثانية وهي أن يكون الوكيل من أصحاب المهن الذين يعملون بالأجر لأن طبيعة مهمتهم تقتضي ذلك كالسمسار والدلال فيستحق الوكيل الأجرة حتى ولو لم يتفق عليها وقت التعاقد وحينئذ يجب له أجر المثل الخ (وکالة، أخذ الأجرة على الوكالة،ج: 45، ص: 91-92، ط: دارالسلاسل الکویت)۔
وفی الشامیۃ: قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوی: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز فجوزوه لحاجة الناس الخ (باب الإجارۃ الفاسدۃ، ملطب فی أجرۃ الدلال، ج: 6، ص: 63، ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80090کی تصدیق کریں
0     287
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات