محترم جناب مفتی صاحب !”میزان بینک پاکستان“ کی طرف سے جو منافع دیے جاتے ہیں یہ شرعاً حلال ہیں ؟ (۲) میرا ایک پلاٹ جو ذاتی استعمال میں نہیں ،ویسے خالی پڑا ہے اور مستقبلِ قریب میں بیچنے کا ارادہ بھی نہیں ت،و آیا اس پر زکوٰۃ ہے ؟
مذکور بینک کی طرف سے جو منافع دیے جاتے ہیں اس کی مکمل صورت اور شرائط تفصیل کے ساتھ لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کریں ۔ انشاء اللہ حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔
(۲) صورتِ مسئولہ میں مذکور پلاٹ اگر تجارت کی نیت سے خریدا ہو اور اب تک بھی بیچنے کی ہی نیت ہو تو اس کی مالیت پر زکوٰۃ لازم ہے ورنہ نہیں۔
کمافی الدرالمختار: فلازکوۃ علی مکاتب(الیٰ قولہ)واثاث المنزل ودور السکنیٰ ونحوھا اذا لم ینو التجارۃ اھ(2/264)۔