زکوۃ و نصاب زکوۃ

پلاٹ فروخت کرنے کے بعد اس پر گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
84609
| تاریخ :
2025-07-26
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

پلاٹ فروخت کرنے کے بعد اس پر گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ دینے کا حکم

مندرجہ ذیل دو معاملات میں رہنمائی درکار ہے
اول : میں نے ایک عدد پلاٹ 2 سال پہلے 3 کروڑ 25 لاکھ میں خریدا
دو سالوں کے دوران زکوة ادا نہیں کی مگر دونوں سالوں میں زكوة کی تاریخ پر مارکیٹ قیمت بالترتیب 4 کروڑ اور 4 کروڑ 25 لاکھ تھی۔
اب میں نے وہ پلاٹ 4 کروڑ کا بیچ دیا ہے ـ
برائے مہربانی مجھے زكوة کی رقم کا تعین کر دیں که کتنی ادا کرنی ہے؟
دوم : میں نے کسی سے عہد کیا تھا کہ مندرجه بالا پلاٹ فروخت ہونے پر میں منافع کی رقم کا ٪ اسے ادا کروں گا۔
اب کیا میں زكوة کی رقم منہا کر کے منافع نکالوں گا یا میرا منافع 75 لاکھ ہی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے مذکورہ پلاٹ اگر تجارت کی نیت سے خریدا ہو تو زکوۃ کی تاریخ میں اس پلاٹ کی جو موجودہ مالیت تھی اس کے مطابق اس کے ذمے ڈھائی فیصد زکوۃ دینا لازم تھا لیکن اگر سائل نے ابھی تک زکوۃ ادا نہ کی ہو تو اب سائل کے ذمہ واجب الاداء کی ادائیگی لازم ہوگی
جبکہ سائل نے پلاٹ فروخت ہونے پر منافع میں سے جتنی مقدار کسی شخص کو دینے کا عہد کیا تھا (اگر وہ محض وعدہ کی حد تک ہوتو)وہ زکوۃ کی ادائیگی کے بعد دیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

في بدايه الصنائع في ترتيب الشرائع : انما له ولايه النقل الى القيمه يوم الاداء فيعتبر قيمتها يوم الاداء و الصحيح ان هذا مذهب جميع اصحابنا اھ (ج:2،ص:22،مط :سعید)
وفي فتاوى الهنديه ومن كان له نصاب فاستفاد في اثناء الحول مالا من جنسه ضمه الى ماله وزكاه سواء كان المستفاد من نمائه او لا وباي وجه استفاده ضمه اھ(ج:1،ص:175،مط ،رشیدیہ)
وفي الدر المختار : عينه الشارع وهو ربع عشر نصاب حولي( الى قوله )تحت هذا في رد المحتار : باب زكاه المال الف لام اي فيه المعهود للمعهود في حديث هاتوا ربع عشر اموالكم(ج:2،ص: 256،295،مط ،سعید )
وفي بحر الرائق : قوله وملك نصاب حولي فارغ عن دين وحوائجه الاصليۃ( الى قوله) باب زكاه المال (الى قوله) اجاب الزيلي واتبعه في الدر والنحر بان ''ال'' في المال للمعهود في قول هذه السلام هاتوا ربع عشره مالكماھ(ج :2،ص:225 ،مط رشیدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84609کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات