زکوۃ و نصاب زکوۃ

پینشن کی رقم ملنے سے قبل اس کی زکوۃ دینی ملازم پر لازم ہوگی؟

فتوی نمبر :
89063
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

پینشن کی رقم ملنے سے قبل اس کی زکوۃ دینی ملازم پر لازم ہوگی؟

کیا پینشن پر زکوٰۃ ادا کرنی ہوتی ہے؟ کیونکہ میں اس کو نوکری مکمل ہونے یا مرنے تک حاصل نہیں کرسکتا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زکوٰۃ اس مال پر واجب ہوتی ہے ، جو انسان کی ملکیت اور تصرف میں داخل ہو جبکہ پینشن کے مال میں یہ بات مفقود ہے، بلکہ یہ متعلقہ ادارے کی جانب سے ملازم کے ساتھ خیر خواہی اور احسان ہے، اس کی ادائیگی ادارے پر شرعاً لازم نہیں ، اس لیے پینشن کے اپنی ملکیت میں داخل ہونے سے پہلے اس پر شرعاً زکوٰۃ لازم نہیں ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 89063کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات