زکوۃ و نصاب زکوۃ

رہائش کی نیت سے خریدے پوئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم

فتوی نمبر :
90330
| تاریخ :
2025-12-28
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

رہائش کی نیت سے خریدے پوئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! میرے والد نے 2017 کے آخر میں تقریباً بارہ لاکھ روپے کا ایک پلاٹ خریدا تھا۔ یہ پلاٹ ابتدا میں دوبارہ فروخت کرنے کی نیت سے نہیں خریدا گیا تھا، لیکن اب تقریباً دو سے تین سال سے وہ اسے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس دوران کبھی زکوٰۃ ادا نہیں کی۔ آج کی مارکیٹ کے مطابق اس پلاٹ کی قیمت تقریباً پینتالیس لاکھ روپے ہے۔
کیا ان پر اس کی زکوٰۃ واجب ہے؟ اگر ہاں تو کتنی؟ اور کیا گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ بھی ان کے ذمے واجب ہے؟
اس کے علاوہ ان کے پاس رہائشی مکان کے سوا، جس میں ہم رہتے ہیں، اور ایک موٹر سائیکل اور ایک چھوٹی گاڑی کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں ہے جسے وہ استعمال کرتے ہیں۔ جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس پراپرٹی کی خریداری کے وقت اس کے آگے فروخت کرنے کی نیت ہو ، تو اس پر قمری سال گزر جانے کے بعد اس کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق اس پر زکوۃ لازم ہوتی ہے ، البتہ اگر کوئی پراپرٹی رہائش یا کرایہ پر دینے کی نیت سے خریدی جائے پھر بعد میں کسی وجہ سے اس کی فروختگی کا ارادہ کرلیا جائے ، تو ایسی صورت میں محض بیچنے کی نیت کرنے سے اس پر زکوۃ لازم نہیں ہوجاتی ، لہذا سائل کے والد نے چونکہ یہ پلاٹ اولاً فروخت کرنے کی نیت سے نہیں خریدا اس لیے جب تک یہ پلاٹ فروخت نہ ہو، تو اس کی مالیت پر ادائیگی زکوۃ لازم نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الهندية : فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة،اه (كتاب الزكوة ،الفصل الاول في تفسيرها وصفتها، ج:١ ص:١٧٢،مط: مجدية )
وفي الدر المختار: ( وما اشتراه لها ) أي للتجارة ( كان لها ) لمقارنة النية لعقد التجارة ( لا ما ورثه ونواه لها ) لعدم العقد إلا إذا تصرف فيه أي ناويا فتجب الزكاة لاقتران النية بالعمل،اه (كتاب الزكاة ،ج:٢،ص : ٢٧٣، مط: سعيد)
وفيه أيضا: ولو نوى التجارة بعد العقد أو اشترى شيئا للقنية ناويا أنه إن وجد ربحا باعه لا زكاة عليه، اه(كتاب الزكاة ،ج:٢،ص : ٢٧٤، مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90330کی تصدیق کریں
0     233
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات