زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوۃ کی رقم سے کپڑے خرید کر دینے سے کیا زکوۃ ادا ہوجائے گی؟

فتوی نمبر :
92411
| تاریخ :
2026-02-19
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوۃ کی رقم سے کپڑے خرید کر دینے سے کیا زکوۃ ادا ہوجائے گی؟

١۔ کیامیں زکوٰۃ کی رقم سے کسی ضرورت مند کو کپڑے دے سکتا ہوں؟
٢۔ ہمارے آفس میں صفائی کے کام کرنے والے مسلمان لوگ ہیں ،ان کی تنخوا ہ کے علاوہ زکوٰۃ کی رقم سے مدد کی جاسکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زکوٰۃ کی رقم سےاگر کسی مستحق زکوٰۃ کے لئے کپڑے وغیرہ خریدکر،اسے ان کپڑوں کا مالک بنادیا جائے، تو اس سے زکوٰۃ درست ادا ہوجائے گی ، اسی طرح اگر کسی تنخواہ دار آدمی کی ضروریات اس کی تنخواہ سے پوری نہ ہوتی ہو ں، اور وہ مستحق زکوٰۃ ہو،تواس کو بھی زکوٰۃ دینا جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92411کی تصدیق کریں
0     238
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات