زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوۃ کا حساب کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
92716
| تاریخ :
2026-02-26
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

زکوۃ کا حساب کرنے کا طریقہ

السلام عليكم، محترم مفتی صاحب! براہِ مہربانی نیچے دیے گئے مسئلے کا تحریری فتوٰی/رہنمائی فراہم فرمائیں — تفصیل میں رہنمائی درکار ہے کیونکہ بازارِ سونا و چاندی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں اور اس وجہ سے شرعی نصاب اور زکوٰۃ کے حساب میں الجھن ہو رہی ہے۔میرا مسئلہ اور حالات (براہِ راست اور مفصل):1. حالیہ چند سال میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں۔ عام طور پر سنا ہے کہ اگر کسی کے پاس "ایک تولہ سونا" بھی ہو اور وہ مقدار موجودہ بازار قیمت کے حساب سے نصاب سے تجاوز کر جائے تو زکوٰۃ بنتی ہے۔ اس بارے میں واضح حکم کیا ہے؟2. مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ نصاب کس چیز کے اعتبار سے طے کیا جائے:کیا نصاب سونے (gold) کے حساب سے دیکھا جائے یا چاندی (silver) کے حساب سے؟اگر دونوں میں فرق ہے تو کون سا زیادہ موزوں ہے (سونے کا نصاب یا چاندی کا نصاب)؟ اور کیوں؟3. نصاب کی مقدار اور اس کا معیار:کیا نصاب روایتی وزن (مثلاً تولہ/گرام/مشتمل مقدار) میں ہی لیا جائے یا موجودہ مارکیٹ ویلیو (رقم میں) کو دیکھ کر؟اگر وزن کے حساب سے ہے تو میں کس وزن (تولہ/گرام) کو نصاب سمجھوں؟ براہِ کرم واضح کریں یا حوالہ دیں کہ کون سے نصاب کی مقدار شرعی اعتبار سے درست ہے۔4. میرا ذاتی اثاثہ مخلوط ہے — براہِ کرم ہر ایک کی شرعی حیثیت واضح کریں اور آخری جواب میں قطعی حساب کی مثال دیں:میرے پاس سونا (زیورات): [اپنی مقدار یہاں درج کریں — تولہ/گرام]میرے پاس چاندی (گاڑیاں/جواہرات/پِسے): [مقدار درج کریں]میرے پاس نقدی/بینک بیلنس: [رقم درج کریں]میرے پاس سرمایہ کاری کے لیے رکھا گیا سونا (مثلاً سونے کی بار یا ڈیجیٹل گولڈ): [مقدار/قیمت درج کریں] میرے پاس دیگر قابلِ زکوٰۃ اثاثے (مثلاً تجارتی مال، شیئرز، کرپٹو وغیرہ): [تفصیل درج کریں]میرے پاس قابلِ ادائیگی قرض/واجب دین: [کل واجب رقم درج کریں] — کیا اسے زکوٰۃ کے حساب سے منہا کیا جائے؟5. زیورات کا معاملہ (خواتین کے زیورات):کیا ذاتی استعمال کے زیورات پر زکوٰۃ واجب ہے یا صرف وہ سونا جسے بطور سرمایہ یا برائے تجارت رکھا جائے؟اگر ذاتی استعمال کے زیورات پر مختلف فقہی آراء ہوں تو کون سی رائے زیادہ مضبوط ہے اور کیوں؟6. قیمت معلوم کرنے کا دن اور طریقہِ حساب:زکوٰۃ کا حساب کس دن کی مارکیٹ قیمت کے مطابق کیا جائے؟ (سالانہ حساب کے دن یعنی حضورِ حبس/سالِ ہجری یا گرِیگوری/یا جس تاریخ کو زکوٰۃ واجب ہو)کیا قیمت معلوم کرنے کے لیے مقامی بازار کا ریٹ لیا جائے یا بین الاقوامی قیمت؟ اگر مقامی تو کہاں کی قیمت مانی جائے؟7. مخلوط اثاثوں کا مجموعی حساب:کیا نصاب اور زکوٰۃ کا حساب فردِ واحد کے پاس موجود کل اثاثوں (سونا + چاندی + نقدی + سرمایہ) کو ملا کر کرنا ہے؟اگر مجموعی قیمت نصاب سے اوپر ہو تو کیا ہر اثاثے پر الگ الگ زکوٰۃ دی جائے یا مجموعی رقم کا 2.5% لیا جائے؟8. نصاب کا تعین (مذہبی مکتبہ فکر کی بنیاد):مختلف مکاتبِ فکر میں فرق ہوتا ہے؛ آپ کس مکتبہ فکر / کونسی رائے کو ترجیح دیں گے؟ (Hanafi, Shafi'i, Maliki, Hanbali وغیرہ) — براہِ کرم حوالہ اور دلیل کے ساتھ بتائیں۔9. قرض، واجب اخراجات اور واجبات:میرے اوپر جو قرض/واجبات ہیں، کیا وہ زکوٰۃ کے وقت نصاب/قابلِ زکوٰۃ رقم سے منہا ہوں؟ اگر ہاں تو کس ترتیب سے (قرض پہلے منہا، پھر اثاثہ کا حساب)؟10. عملی مثالیں درکار ہیں:براہِ کرم دو مثالیں دے کر دکھائیں: a) فرض کریں میرے پاس 1 تولہ سونا + 50,000 روپے نقد — نصاب اور زکوٰۃ کیا بنتی ہے؟b) فرض کریں میرے پاس 0.5 تولہ سونا + 200 گرام چاندی + 300,000 روپے بینک بیلنس — نصاب اور زکوٰۃ کا عمل کیسا ہوگا؟(اوپر مثالوں میں قیمتیں فرضی ہیں؛ براہِ کرم بتائیں کہ اصل حساب کرتے وقت میں کس دن اور کس ریٹ کو استعمال کروں۔)11. ڈیجیٹل/جدید اثاثے:کیا ڈیجیٹل گولڈ، گولڈ ETFs، بینک میں رکھے گئے زیورات کے اکاؤنٹس، موبائل/آن لائن والٹس وغیرہ پر زکوٰۃ واجب ہے؟ اگر واجب ہو تو کس طرح ناپا جائے؟12. تادیہ اور ادائیگی کا طریقہ:زکوٰۃ کس نوعیت میں دی جائے (نقد، سونا، چاندی)؟ کیا میں زکوٰۃ کو کسی مقامی مسکین/مساجد/خیراتی تنظیم کو دے سکتا ہوں یا مخصوص طبقات واجبِ الزکوٰۃ کو ہی دینی چاہیے؟13. کون سی دستاویز یا ثبوت ساتھ رکھنا چاہیے:فتوٰی/حساب کے بعد ادائیگی کے لیے کون سی ریسیپٹس یا حسابی دستاویز رکھنا بہتر ہے؟میری درخواست:مہربانی فرما کر اوپر دیے گئے نکات کے مطابق مفصل فتوٰی یا رہنمائی دیں — خاص طور پر:نصاب کی واضح تعریف (اگر ممکن ہو تو وزن اور متبادل قیمت دونوں شکلوں میں)؛مخلوط اثاثوں کا مرحلہ وار حسابی طریقہ (فارمولہ اور مثال کے ساتھ)؛زیوراتِ ذاتی استعمال اور سرمایہ کاری کے لیے الگ الگ ہدایات؛قرض/واجبات کی شمولیت یا تفریق کا واضح اصول؛ اور آخر میں ایک واضح عملی مثال (حقیقی نمبر فرض کیے بغیر طریقۂ کار دکھائیں) تاکہ میں خود اپنے اعداد ڈال کر فوری حساب کر سکوں۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ جواب کے لیے شکر گزار ہوں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سونا اور چاندی، (خواہ کسی بھی شکل میں اور کسی بھی (مقصد ذاتی استعمال وغیرہ )کے لئے ہو)، بہر صورت اموال زکوۃ میں شامل ہیں، جبکہ تنہا سونے کی موجودگی کی صورت میں اس کا نصاب ساڑھے سات تولہ، 87.48 گرام، اور تنہا چاندی کی موجودگی کی صورت میں اس کا نصاب ساڑھے باون تولہ، 612.36 گرام شرعا مقرر ہے، جبکہ ان دونوں چیزوں کے علاوہ بقیہ صرف دو چیزیں، یعنی مال تجارت اور نقدی اموال زکوۃ میں شامل ہیں، اور ان کی مالیت سونے چاندی میں سے جس نصاب کو بھی پہنچ جائے تو اس پر زکوۃ لازم ہے۔ لیکن اگر کسی کی ملکیت میں مختلف اموال زکوۃ( سونا، چاندی، مال تجارت اور نقدی) موجود ہو، خواہ سونا ساڑھے سات تولہ سے کم ہو اور چاندی ساڑھے باون تولہ سے کم ہو، بہر صورت مجموعی مالیت کا اعتبار ہوگا۔ چنانچہ اگر مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے بقدر یا اس سے زائد ہو تو اس پر سالانہ ڈھائی فیصد زکوۃ لازم ہوگی، ورنہ نہیں۔
جہاں تک قیمت معلوم کرنے کا تعلق ہے تو زکوۃ کی ادائیگی کے دن مقامی مارکیٹ میں سونا چاندی اور مال تجارت جس قیمت پر فروخت ہو جائے، زکوۃ کی ادائیگی میں اس قیمت کو مدنظر رکھا جائے گا، جبکہ ڈیجیٹل گولڈ اور زیورات کے اکاؤنٹس وغیرہ میں جتنی رقم بطور سرمایہ کاری لگی ہو، اس پر بھی بقدر نصاب ہونے کی صورت میں زکوۃ لازم ہوگی۔ البتہ حساب لگاتے وقت اولاً واجب الادا دیون کو منہا کیا جائے گا، اس کے بعد باقی ماندہ مالیت اگر بقدر نصاب ہو تو اس پر زکوۃ لازم ہوگی، جبکہ زکوۃ کی درست ادائیگی کے لئے تملیک لازم ہے، یعنی کسی مستحق زکوۃ شخص کو زکوۃ کی رقم وغیرہ کا مالک بنانا اور رفاہی اداروں وغیرہ میں براہ راست رقم دینے یا لگانے میں چونکہ تملیک نہیں پائی جاتی، لہٰذا وہاں زکوۃ ادا نہ ہوگی،جب تک تملیک نہ کرالی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (نصاب الذهب عشرون مثقالا والفضة مائتا درهم كل عشرة) (إلى قوله) (واللازم) مبتدأ (في مضروب كل) منهما (ومعموله ولو تبرا أو حليا مطلقا) مباح الاستعمال أو لا ولو للتجمل والنفقة؛ لأنهما خلقا أثمانا فيزكيهما كيف كانا.اهـ (باب زكاة المال، ج: 2، ص: 295-298، ط: ايج ايم سعيد)
وفي هامش الفقه الإسلامي للزحيلي: المثقال عند الحنفية يساوي خمسة غرامات، (إلى قوله) كانت المئتا درهم وزن سبعة مثاقيل، والدينار عشرون قيراطا، والقيراط خمس شعيرات، فيكون الدرهم الشرعي سبعين شعيرة والمثقال مئة شعيرة، وهناك مطابقة بين المثقال والدينار، والدرهم الشرعي عند الحنفية (50.3 غم) (كتاب الزكاة، ج: 3، ص: 1820، ط: دار الفكر سورية دمشق)
وفي الدر المختار أيضا: (وقيمة العرض) للتجارة (تضم إلى الثمنين) لأن الكل للتجارة وضعا وجعلا (و) يضم (الذهب إلى الفضة) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة) إلخ
وفي رد المحتار: (قوله: وقيمة العرض إلخ) تقدم قريبا تقويم العرض إذا بلغ نصابا، وما هنا في بيان ما إذا لم يبلغ. وعنده من الثمنين ما يتم به النصاب.(إلى قوله) (قوله ويضم إلخ) أي عند الاجتماع. أما عند انفراد أحدهما فلا تعتبر القيمة إجماعا بدائع؛ لأن المعتبر وزنه أداء ووجوبا كما مر. وفي البدائع أيضا أن ما ذكر من وجوب الضم إذا لم يكن كل واحد منهما نصابا بأن كان أقل، فلو كان كل منها نصابا تاما بدون زيادة لا يجب الضم بل ينبغي أن يؤدي من كل واحد زكاته، فلو ضم حتى يؤدي كله من الذهب أو الفضة فلا بأس به عندنا، ولكن يجب أن يكون التقويم بما هو أنفع للفقراء رواجا وإلا يؤد من كل منهما ربع عشره اهـ (كتاب الزكاة، باب زكاة المال، ج: 2، ص: 303، ط: إيج إيم سعيد)
وفي بدائع الصنائع: وإذا كان تقدير النصاب من أموال التجارة بقيمتها من الذهب والفضة وهو أن تبلغ قيمتها مقدار نصاب من الذهب والفضة فلا بد من التقويم حتى يعرف مقدار النصاب ثم بماذا تقوم؟ ذكر القدوري في شرحه مختصر الكرخي أنه يقوم بأوفى القيمتين من الدراهم والدنانير حتى إنها إذا بلغت بالتقويم بالدراهم نصابا ولم تبلغ بالدنانير قومت بما تبلغ به النصاب. وكذا روي عن أبي حنيفة في الأمالي أنه يقومها بأنفع النقدين للفقراء. اهـ (كتاب الزكاة، فصل أموال التجارة، ج: 2، ص: 21، ط: إيج إيم سعيد)
وفي تحفة الفقهاء للكاساني: فنقول كل ما كان من أموال التجارة كائنا ما كان من العروض والعقار والمكيل والموزون وغيرها تجب فيه الزكاة إذا بلغ نصاب الذهب أو الفضة وحال عليه الحول وهو ربع عشره وهذا قول عامة العلماء.اهـ (كتاب الزكاة، باب زكاة أموال التجارة، ج: 1، ص: 271، ط: دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)
وفي الدر المختار أيضا: وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا يوم الأداء. وفي السوائم يوم الأداء إجماعا، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه ولو في مفازة ففي أقرب الأمصار إليه فتح.اهـ
وفي رد المحتار: (قوله: ويقوم في البلد الذي المال فيه) فلو بعث عبدا للتجارة في بلد آخر يقوم في البلد الذي فيه العبد بحر.اهـ (باب زكاة الغنم، ج: 2، ص: 286، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر المختار أيضا: (وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) (إلى قوله). (فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد) سواء كان لله كزكاة وخراج أو للعبد (إلى قوله) (و) فارغ (عن حاجته الأصلية) لأن المشغول بها كالمعدوم. وفسره ابن ملك بما يدفع عنه الهلاك تحقيقا كثيابه أو تقديرا كدينه.اهـ (كتاب الزكاة، ج: 2، ص: 259، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: (ومديون للعبد بقدر دينه) فيزكي الزائد إن بلغ نصابا.(كتاب الزكاة، ج: 2، ص: 263، ط: ايج ايم سعيد)
وفيه أيضا: (يصرف) المزكى (إلى كلهم أو إلى بعضهم) ولو واحد من أي صنف كان؛ لأن أل الجنسية تبطل الجمعية، (إلى قوله) ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد و) لا إلى (كفن ميت وقضاء دينه) (إلى قوله) وقدمنا لأن الحيلة أن يتصدق على الفقير ثم يأمره بفعل هذه الأشياء.اهـ (باب مصرف الزكاة والعشر، ج: 2، ص: 344-345، ط: إيج إيم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92716کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات