زکوۃ و نصاب زکوۃ

قسطوں پر خریدنے ہوئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم

فتوی نمبر :
93124
| تاریخ :
2026-03-10
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

قسطوں پر خریدنے ہوئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم

میں نے 2021 میں قسط کی بنیاد پر ایک پلاٹ بک کروایا۔ پلاٹ کی کل قیمت روپے ہے۔ 2500000/-
ماہانہ قسط روپے ہے 20000
میں اب تک روپے ادا کر چکا ہوں۔ 1980000
براہِ کرم مجھے بتائیں کہ قسط وار پلاٹ پر زکوٰۃ کے بارے میں شریعت نے کیا کہا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے سوال میں اس بات کی وضاحت موجودنہیں کہ اس نے مذکور پلاٹ آگے بیچنے کی نیت سے خریداہے یارہائش وغیرہ کے ارادے سے خریدا ہے، تاکہ اس کے مطابق حتمی حکم شرعی بیان کیاجاتا، تاہم سائل نے اگرمذکورپلاٹ تجارت کی غرض سے خریداہو ،اور سائل پہلےسے صاحب نصاب نہ ہو، تو ایسی صورت میں جب پلاٹ پر ایک قمری سال مکمل ہوجائے، توپلاٹ کی مارکیٹ ویلیومیں سے واجب الاداء قسطیں منھا کرنے کے بعدبقیہ مالیت پر ڈھائی فیصد زکوٰۃ لازم ہوگی، لیکن اگرمذکورپلاٹ کی خریداری تجارتی مقصدسے نہ ہوتوایسی صورت میں سائل کے ذمہ اس پلاٹ کی زکوٰۃ لازم نہ ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الخلاصۃ: نوع منہ الزکوٰۃ انما تجب اذاملک نصابا تاما نامیا حولا کاملا اھ (کتاب الزکوٰۃ،ج:1،ص:235،م:رشیدیۃ)
وفی الھندیۃ: الزكاة واجبة في عروض التجارة كائنة ما كانت إذا بلغت قيمتها نصابا من الورق والذهب كذا في الهداية اھ (کتاب الزکاۃ، ج 1، ص 179، ط: ماجدیہ)۔
وفیہا ایضاً: تجب في كل مائتي درهم خمسة دراهم، وفي كل عشرين مثقال ذهب نصف مثقال مضروبا كان أو لم يكن مصوغا أو غير مصوغ حليا كان للرجال أو للنساء تبرا كان أو سبيكة كذا في الخلاصة اھ (کتاب الزکاۃ، ج 1، ص 178، ط: ماجدیہ)۔
وفی البحرالرائق: وقدمنا أن المبيع قبل القبض لا تجب زكاته على المشتري وذكر في المحيط في بيان أقسام الدين أن المبيع قبل القبض، قيل: لا يكون نصابا؛ لأن الملك فيه ناقص بافتقاد اليد، والصحيح أنه يكون نصابا؛ لأنه عوض عن مال كانت يده ثابتة عليه، وقد أمكنه احتواء اليد على العوض فتعتبر يده باقية على النصاب باعتبار التمكن شرعا اهـ فعلى هذا قولهم: لا تجب الزكاة معناه قبل قبضه وأما بعد قبضه فتجب زكاته فيما مضى كالدين القوي اھ (کتاب الزکاۃ، ج:2، ص؛225، م:رشیدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93124کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات