کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے یکم رمضان کو چار لاکھ روپے کاروبار میں لگایا، ایک سال بعد پچاس ہزار روپے وصول ہوگئے ، اب زکوٰۃ وصول شدہ رقم یعنی پچاس ہزار پر واجب ہوگی ؟ یا پوری رقم (یعنی جو کاروبار میں لگی ہوئی ہے) پر ہوگی؟
صورت مسئولہ میں اصل رقم اور اس سے جو منافع حاصل ہوا، دونوں پر زکوٰۃ فرض ہے، لہذا سائل پر لازم ہے کہ وہ سال پورا ہونے پر ساڑھے چار لاکھ روپے کا چالیسواں حصہ (11250) زکوٰۃ ادا کرے۔
کما فی الھندیة: ومن كان له نصاب فاستفاد في أثناء الحول مالا من جنسه ضمه إلى ماله وزكاه المستفاد من نمائه أولا وبأي وجه استفاد ضمه سواء كان بميراث أو هبة أو غير ذلك، الخ (1/175)۔