میں کینیڈا میں ہوں اور ۲۵ جون ۲۰۰۴ میں میرا نکاح ہوا مکمل شادی نہیں ہوئی ، لڑکی اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہے اس کے پاس مختلف زیورات ہیں اس میں سونے کے زیور بھی ہیں یہ سب میری بیوی کے ہیں اور سات تولہ سے زیادہ ہیں۔
سوال یہ ہےکہ مجھے اپنی بیوی کے زیورات پر زکوٰۃ دینی ہوگی؟ ان پر ابھی ایک سال مکمل نہیں ہوا ہے، اگر سونے پر زکوٰۃ دینا ضروری ہے تو اس کی ادائیگی کون کرے گا اس کے والدین یا میں؟
میں نے کچھ رقم اپنے والدین کو بھیجی اور انہوں نے وہ رقم اپنے پاس رکھ دی اور ضرورت کے تحت اس میں سے خرچ کرتے ہیں، اگر اس رقم پر زکوٰۃ واجب ہے تو اس کی ادائیگی کون کرے گا میں یا میرے والدین؟
(۱-۲) مذکور سونا اور رقم جس کی ملکیت ہو اگر اس کے پاس دوسرے اموال زکوٰۃ بھی ہوں اور ان کے ساتھ ملا کر یہ قدرِ نصاب کو پہنچتے ہوں تو اسی شخص پر اس کی زکوٰۃ بھی لازم ہے تاہم اس کی اجازت سے کوئی دوسرا ادا کردے تو شرعاً اس سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔ واللہ اعلم