زکوۃ و نصاب زکوۃ

سونا چاندی یا ڈالروں کی زکوٰۃ قیمت میں ادا کرتے وقت, ریٹ لگانے کے دن کا مسئلہ

فتوی نمبر :
62605
| تاریخ :
2023-02-27
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

سونا چاندی یا ڈالروں کی زکوٰۃ قیمت میں ادا کرتے وقت, ریٹ لگانے کے دن کا مسئلہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
ایک شخص نے یکم جمادی الثانی کو زکوٰۃ کا حساب کرنا تھا لیکن تب وہ حساب کتاب نہیں کر سکا , اس کے پاس اس تاریخ کو مثلاً 1000 ڈالر موجود تھے , تو پوچھنا یہ ہے کہ اگر اب وہ زکوٰۃ کا حساب کتاب کرے تو کون سے ایکسچینج ریٹ کا اعتبار ہو گا ؟ یکم جمادی الثانی والا یا آجکل کی تاریخ والا ؟(کیونکہ زکوٰۃ پاکستانی روپوں میں ادا کرنی ہے)

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زکوۃ کے حساب میں اشیاء کی اسی دن کی مارکیٹ ویلیو معتبر ہوتی ہے،جس دن زکوۃ کاحساب کر کے ادائیگی کی جائے،لہذا سائل نے بھی اگر یکم جمادی الثانی کو زکوۃ کا حساب کرکے ادائیگی نہ کی ہو تو اب جس دن بھی سائل زکوۃ کا حساب کرکے ادائیگی کرے گا اسی دن کی قیمت فروخت سے حساب لگانا لازم ہوگا -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62605کی تصدیق کریں
0     707
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات