زکوۃ و نصاب زکوۃ

پلاٹ پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے ؟

فتوی نمبر :
64368
| تاریخ :
2023-05-06
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

پلاٹ پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے ؟

میرا بھائی جو کہ باہر ملک میں کام کرتا ہے، انھوں نے اپنی بچت سے اپنے لئے ایک پلاٹ خریدا ہے، اب یہ نہیں پتہ کہ وہ اسے مستقبل میں فروخت کردینگے یا اس پر گھر تعمیر کرینگے؟ ایسے پلاٹ کی زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے بھائی نے اگر مذکور پلاٹ متعین طور پر فروخت کرنے کی نیت سے نہ خریدا ہو ، تو اس پر زکوۃ لازم نہیں ہے۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64368کی تصدیق کریں
0     699
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات