زکوۃ و نصاب زکوۃ

قیمتی لباس پر زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟

فتوی نمبر :
71191
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

قیمتی لباس پر زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟

جس طرح زیورات پر زکوٰۃ ہوتی ہے اس طرح اگر کسی کے پاس ۳۰ ہزار کی قیمت والا ایک سوٹ ہو ، اسی طرح اس کے پاس پانچ عدد سوٹ ہیں یعنی ہر ایک سوٹ ۳۰ ہزار کا ہے ان کی قیت لاکھ سے اوپر ہوجاتی ہے ، تو کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مالِ زکوٰہ کیلئے ’’نامی‘‘ یعنی بڑھنے والا ہونا شرط ہے اور مذکورہ کپڑوں میں یہ شرط مفقود ہے اس لئے ان میں زکوٰۃ واجب نہیں البتہ ضرورت سے زائد ہونے کی وجہ سے ایسے کپڑوں کی مالکہ پر صدقہ فطر اور قربانی کرنا واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال فی البدائع: ولنا أن معنی النماء والفضل عن الحاجة الأصلیة لا بد منہ لوجوب الزکوٰة لما ذکرنا من الدلائل ولا یتحقق ذٰلک فی ھذہ الأموال. (ج۲، ص۳۹۴)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 71191کی تصدیق کریں
0     671
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات