زکوۃ و نصاب زکوۃ

رفاہی ادارےکا اپنی دفتری ضروریات پورے کرنے کیلئے زکوٰۃ کی رقم خرچ کرنا

فتوی نمبر :
71200
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

رفاہی ادارےکا اپنی دفتری ضروریات پورے کرنے کیلئے زکوٰۃ کی رقم خرچ کرنا

محترم جناب مفتی صاحب! عرض یہ ہے کہ ہم ایک فلاحی ادارہ چلارہے ہیں جس کے ذریعے برادری کے مستحقین کو شادی بیاہ، تعلیمی، طبّی، رہائشی اور راشن کے اخراجات کی مد میں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، اس ادارے کی ذرائع آمدنی کوئی نہیں تمام امداد کی فراہمی کیلئے زکوٰۃ،فطرہ اور قربانی کی کھالیں جمع کرکے رقوم جمع کی جاتی ہیں۔
اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ بالا ادارے کے دفتری اخراجات مثلاً ملازمین کی تنخواہیں، یوٹیلٹی بلز، مراسلات کی ترسیل، دفتر کا کرایہ وغیرہ تمام اخراجات کیلئے عطیات کی مد میں جمع ہونے والی رقوم کافی نہیں، تو کیا زکوٰۃ، صدقاتِ فطر یا قربانی کی کھالوں کی رقم یا ان میں سے کسی ایک رقم کو مذکور اخراجات میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟ امید ہے اس مسئلہ پر تفصیل سے روشنی ڈال کر ہماری رہنمائی فرمائیں گے۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زکوٰۃ، صدقہ فطر اور قربانی کی کھالوں کی رقم مذکور رادارے کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات میں بلا تملیک استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں، البتہ دیگر عطیات اور نفلی صدقات یا عام ممبران سے ماہانہ چندہ کی مد میں جو رقم ملتی ہے اسے مذکور اخراجات میں صَرف کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ویشترط أن یکون الصرف (تملیکًا) لا إباحة کما مرالخ
وفی رد المحتار: تحت (قولہ تملیکا) فلا یکفی فیہا الإطعام إلا بطریق التملیک (إلی قولہ) کبناء القناطر والسقایات واصلاح الطرقات. الخ (ج۲، ص۳۴۴)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
صبغت اللہ میر عالم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71200کی تصدیق کریں
0     585
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات