زکوۃ و نصاب زکوۃ

قسطوں پر خریدے ہوئے پلاٹوں پر زکوۃ کا حکم

فتوی نمبر :
71584
| تاریخ :
2024-03-10
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

قسطوں پر خریدے ہوئے پلاٹوں پر زکوۃ کا حکم

میرے والد نے کچھ پلاٹ شہر سے باہر کچھ سوسائٹیوں میں قسطوں پر خریدیں ہیں ، اس غرض سے کہ شہر کے اندر کوئی مناسب مکان ملے تو ان پلاٹس کو بیچ کر ان پیسوں سے شہر کے اندر اپنی رہائش کے لیے مکان خریدیں۔ ( پیسے اگر گھر یا بینک میں رکھتے تو خرچ ہو جاتے اس وجہ سےپلاٹ خریدے کہ پیسے خرچ بھی نہ ہو اور ڈیویلیوں بھی نہ ہوں) تو ان پلاٹس کا کیا حکم ہے؟ ان پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی مطلع فرماکر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد نے مذکور پلاٹ چونکہ آگے بیچنے کی نیت سے خریدے ہیں، اس لئے زکوۃ کی تاریخ تک اگر سائل کے والد کی یہ نیت برقرار رہے، تو اس وقت پلاٹوں کی جو موجودہ مالیت ہو گی اس میں سے واجب الاداء قسطیں منھا کرنے کے بعد سائل کے والد کے ذمہ بقیہ مالیت پر ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوۃ کی ادائیگی لازم اور ضروری ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في رد المحتار: إذا أمسكه لينفق منه كل ما يحتاجه فحال الحول، وقد بقي معه منه نصاب فإنه يزكي ذلك الباقي، وإن كان قصده الإنفاق منه أيضا في المستقبل لعدم استحقاق صرفه إلى حوائجه الأصلية وقت حولان الحول اهـ ( ج ۲، ص ٢٦٢ ، ط: سعيد)۔
وفي الجوهرة النيرة : قوله وان كان ماله اكثر من الدين زكى الفاضل اذا بلغ نصاباً الخ (كتاب الزكاة،
ص ١٤٠ ، ط: حقانية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71584کی تصدیق کریں
1     847
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات