زکوۃ و نصاب زکوۃ

تنخوا دار شخص کو زکوٰۃ دینا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
73793
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

تنخوا دار شخص کو زکوٰۃ دینا جائز ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درجِ ذیل مسئلے کے بارے میں کہ ایک بندہ ہے اس کے پاس نہ اپنا گھر ہے نہ نقدی ہے نہ ضرورت سے زیادہ سامان ہے( یعنی چارپائی ، زیر استعمال اشیاء وغیرہ کے علاو کچھ موجود نہیں)گھر میں ۲ تول سونا ہے وہ بھی بیوی کی مہر ملکیت ہے آیا اس بندہ پر زکوٰۃ ہوسکتاہے یا نہیں اس مسئلے کے بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں اور ساڑھے تین ہزار تنخواہ ہے جو ماہانہ خرچ ہوجاتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شخص کے صاحب نصاب نہ ہونے کی وجہ سے اسے زکوٰۃ یا دیگر صدقات واجبہ کی مد سے دینا بلا شبہ جائزاور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الهدایة: ولیس فی درو السکنٰی وثیاب البدن وأثاث المنزل ودواب الرکوب وعبید الخدمة وصلاح الاستعمال زکوٰة. (۱/ ۱۸۶)
وفی الهندیة: ویجوز دفعها الی من یملك اقل من النصاب، وإن کان صحیحًا مکتسبًا کذا فی الزاهدی (۱۸۹) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الماجد حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73793کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات